اپوزیشن کا رونا دھونا 24 گھنٹوں بعد شروع ہو جائے گا: فواد چوہدری

March 02, 2021


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 24 گھنٹے بعد اپوزیشن والے نئی کہانی ڈھونڈیں گےکہ ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔