شمال مشرقی شام میں پھنسے بچوں کی آزادی کا مطالبہ

March 03, 2021

نیو یارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ شمال مشرقی شام میں قائم جیلوں اور کیمپوں میں موجود تمام بچوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی جانب سے یہ اپیل الہول کے کیمپ میں آتش زدگی کے واقعے میں 4بچوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس کیمپ میں دہشت گرد تنظیم داعش لڑائی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو رکھا گیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق شمال مشرقی شام میں ہزاروں شامی بچوں کے علاوہ 60 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 22ہزار بچے مختلف جیلوں اور کیمپوں میں موجود ہیں۔