• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکی بھائی کی سالگرہ پر 10 لاکھ کا چیک کس نے بھیجا؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک تحفے کی صورت میں بھیجا ہے۔

حال ہی میں ڈکی بھائی نے جوئے ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے کے بعد وی لاگنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔

تاہم اب انہوں نے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کی اَن باکسنگ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ وی لاگ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مداح نے انہیں ایک باکس میں 10 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے۔ تاہم ویڈیو میں انہوں نے اہم معلومات بلر کی ہوئی ہیں۔

ڈکی بھائی کے دعوے کے مطابق یہ چیک 22 دسمبر 2025 کا ہے، جسے عادل زاہد نامی شخص نے بھیجا ہے اور اس پر بھیجنے والے نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔

یوٹیوبر نے اپنے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ بھیجا ہے، میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، شکریہ آپ کا۔ میں اسے کیش کروا کر عطیہ کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید