انیس بزمی نے نو انٹری 2 میں تاخیر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بھارتی فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر انیس بزمی نے نو انٹری 2 میں تاخیر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ فلم پر کام جاری ہے۔ اگرچہ اسے مکمل ہونے میں کچھ وقت لگ رہا ہے، تاہم منصوبہ بدستور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔