• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ میں 7.6 کلومیٹر طویل مال بردار ٹرین، عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقہ کی قومی مال بردار ریل آپریٹر کمپنی 'ٹرانسنیٹ فرائٹ ریل' نے ریلوے کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی طویل ترین فریٹ ٹرین چلانے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

اس ریکارڈ ساز ٹرین کی کل لمبائی 7.6 کلومیٹر (7,600 میٹر سے زائد) تھی، جس میں 696 خالی مال بردار ویگنز، متعدد انجن اور عملے کے کوچز شامل تھے۔

یہ طویل ترین ٹرین جنوبی افریقہ کی آئرن اور ایکسپورٹ لائن پر سلدانہا کی بندرگاہ اور شمالی کیپ کی کانوں کے درمیان چلائی گئی، جس نے اپنی تکنیکی برتری کا لوہا منوایا۔

اس سے قبل طویل ترین مال بردار ٹرین کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2001ء میں 682 ویگنز پر مشتمل ٹرین تھی، تاہم اب جنوبی افریقہ نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ریل حکام کا کہنا ہے کہ اتنی طویل ٹرین کو متوازن بریکنگ اور پاور سسٹم کے ذریعے کنٹرول کرنا ملک کی اعلیٰ انجینئرنگ اور آپریشنل صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید