شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، لاکھوں کا نقصان

March 03, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے قزافی کالونی محمد اشرف سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر بیگ جس میں نقدی وموبائل موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 18 کسی محمد فرحان سے ڈاکو موٹرسائیکل و نقدی اور موبائل چھین کر لےگئے، آفیسر کالونی میں شفقت رحمن ،ملازم حسین سےموٹرسائیکلیں، محلہ کاتھ کپ مظہر عباس کےگھر سے نقدی، پرائز بانڈز ودیگر سامان مالیت 6 لاکھ 66 ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد زین کی موٹرسائیکل ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عمران حیدر کی دکان سے سامان، ارشد سلیم کےگھر سے بجلی کی وائر و موٹر، تھانہ کوتوالی کےعلاقے محمد رفیق ،زاہد اقبال، تھانہ نیو ملتان کےعلاقے جنید، الپہ کے علاقے محمد وقاص کی موٹرسائیکلیں، تھانہ صدر کے علاقے ناصر اخلاق کی دکان سے نقدی آٹھ ہزار سمیت دیگر سامان، تھانہ مخدوم رشید کےعلاقےمحمد الیاس کے گھر سے چار بکریاں جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے زینب بی بی کےگھر سے بکرا چوری ہوگیا، پولیس نے واقعات کے متعلق مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔