سکاٹش لیبر پارٹی سربراہ انس سرور نے شیڈو کیبنٹ کا اعلان کردیا

March 04, 2021

گلاسگو (نمائندہ جنگ) سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے 6 مئی کو ہونے والے سکاٹش پارلیمنٹ کا لیکشن لڑنے کی مہم کے لئے اپنی شیڈو کیبنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے مقابل پارٹی لیڈر کے عہدے کے لئے الیکشن لڑنے والی مونیکا لینن کو معیشت اور فیئرورک کے ترجمان بنایا ہے، جیکی بیلی جو اس وقت ڈپٹی لیڈر ہیں ان کو ہیلتھ، سوشل کیئر اور ایکوالٹی کے محکمے دیئے گئے ہیں، ڈینیل جانسن کو فنانس بریف، مائیکل بارا کو ایجوکیشن اور سکلز، سارہ بائیک کو انوائرمنٹ، موسمیاتی تبدیلیوں اور لینڈ ریفارمز، نیل ببی کو جسٹس ڈیپارٹمنٹ، پولین مکنیل کو کمیونٹیز، لوکل گورنمنٹ اور ہائوسنگ، کولن سمتھ کو آئینی امور، پام ڈنکن گلینی کو سوشل سیکورٹی کا ذمہ دار بنایا گیا ہے، کلیئر بائیک کو کلچر، رہوڈا گرانٹ کو ٹورزم اور دیہی معیشت، الیکس رولے کو ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر، جیمز کیلی کو بزنس کمیونٹی سیفٹی اینڈ ڈرگ پالیسی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔