نامزدگیوں کی توثیق میں سست روی ،جوبائیڈن کی نصف کابینہ تاحال خالی  

March 04, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ دور جدید کی تاریخ میں انتہائی سست روی سے تشکیل دی جارہی ہے، ایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود اب تک صرف ایک درجن سے زائد وزرا کی نامزدگیوں کی توثیق کی جاچکی ہے اور نصف کابینہ بدستور خالی ہے۔