عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا‘ جمعیت س

March 05, 2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت س کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی،انجینئر نسیم مسعود، مولانا محمد شفیق دولت زئی ،حاجی اختر شاہ مردانزئی، مولانا سید محمد طاہر شاہ اخوندزادہ، حاجی حضرت اللہ اچکزئی، مولانا ندامحمد حقانی ،قاری نعیم اللہ جلالی، مولانا جاندین حقانی ،حبیب اللہ ودیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحد کے محافظ ہیںجو ملک اورقوم کی جنگ لڑرہے ہیں مدارس نے ہردورمیں دین کی ترویج میں اہم کرداراداکیاہے قوم کو مدارس کو قدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے انہوںنے کہاکہ عالمی سامراج کو اسلامی ریاست ہضم نہیں ہورہی ہے اس لیے وہ سازشوں میں مصروف ہیں ملک میں منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہے حمزہ شہباز کی رہائی اگرچہ اچھا اقدام ہے لیکن یہ ڈیل سے کم نہیں جمعیت س کا روزاول سے موقف رہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن کی رسہ کشی میں ملک اورقوم کو نقصان ہوتاہے اوردونوں کچھ لو کچھ دوکی سیاست چاہتے ہیں۔