سینیٹ ممبر ریٹائرڈ ججز، جنرلز، بیورو کریٹس، وکلاء ہونے چاہئیں: شرقپوری

March 05, 2021

مسلم لیگ نون کے منحرف رکنِ پنجاب اسمبلی جلیل شرق پوری کہتے ہیں کہ سینیٹ ممبر ریٹائرڈ ججز، جنرلز، بیورو کریٹس اور وکلاء کو ہونا چاہیئے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے منحرف رکنِ پنجاب اسمبلی جلیل شرق پوری نے شرق پور شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں بہترین اقدار کا مظاہرہ کیا، دہری شہریت کے حامل کو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہونا چاہیئے۔

منحرف نون لیگی ایم پی اے جلیل شرق پوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن غیر جماعتی ہونا چاہیئے، وزیرِ اعظم عمران خان کے اوپن ووٹ کے وژن کے ساتھ ہوں۔