عمران خان نے کہا تھا ایسی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، شازیہ مری

March 05, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھوچکا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر کو لگا وزیر اعظم اعتماد کھوچکا ہے تو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ اس طرح کی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جسے چپراسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وزیرداخلہ بنا دیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور میں سیاسی بصیرت سے کام لیا، آصف زرداری پر تہمتیں لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔