انیل کپور نے جیکی شیروف کے ساتھ شیئر تصویر پر مزاحیہ کیپش لکھ دیا

March 05, 2021

بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور نے اپنی اور جیکی شیروف کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پرمزاح کیپشن تحریر کیا ہے۔

انیل کپور نے مذاقاً کہا کہ جیکی شیروف کہہ رہے ہیں کہ میں تمھیں 16، 17 بار تھپڑ ماروں گا، اگر تم نے میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی نہ بھری۔

انیل کپور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیکی شیروف کہتے ہیں کہ میں پھر سے 16، 17 تھپڑ ماروں گا جیسا کہ میں نے پرندہ میں مارے تھے، اگر نہیں بتایا کہ ہماری فلم کب شروع ہوگی۔

ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے انیل کپور نے جواب دیا کہ بہت جلد، اسکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ انیل کپور اور جیکی شیروف نے 12 فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے، جس میں رام لکھن، پرندہ، روپ کی رانی چوروں کا راجہ، 1942، اے لوو اسٹوری، تری مورتی اور شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا شامل ہیں۔