عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

March 06, 2021

پاکستانی موسیقی کی جانی مانی شخصیت روحیل حیات کا عمران خان کی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی کامیابی نے 1992ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کروادی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان پر ایوان کا اعتماد برقرار رکھنے پر مبارکباد دی۔

میوزک کمپوزر روحیل حیات نے کہا کہ عمران خان کی یہ فتح مجھے کئی وجوہات کی بنا پر 1992 کے ورلڈکپ کی فتح کا احساس دلا رہی ہے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔