سندھ کے بااثر سیاسی خاندانوں کے عمران خان سے تعلقات میں پھر کھنچاؤ

March 07, 2021

کراچی(پی پی آئی) سندھ میں الیکشن 2018ء سے قبل پی ٹی آئی جوائن کرنے والے بااثر سیاسی خاندانوں کے وزیراعظم عمران خان سے تعلقات میں پھر کھنچائو دیکھا جارہا ہے پی پی آئی کے مطابق سندھ کے بعض رہنما بالخصوص لیاقت علی جتوئی،ارباب رحیم علی الاعلان ناراض ہیں اور وہ ممکنہ طور پر کسی اور سیاسی جماعت کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں پیر صدرالدین راشدی کی شکست پر فنکشنل مسلم لیگ بھی نالاں ہے ،آنے والے دنوں میں شکایات کا ازالہ نہ ہوا توپی ٹی آئی کی سیاسی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔