بندروڈ :گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ،8تھیلے برآمد

March 08, 2021

لاہور( کرائم رپورٹر )شیرا کوٹ پولیس نے گٹکا کی سپلائی کو ناکام بنا دیا.شیراکوٹ پولیس نے بند روڈ ناکہ پر پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا۔پک اپ ڈرائیور نے گاڑی کو بھگا دیاتعاقب کرنے پر پک اپ کو روکا گیا۔پک اپ ڈرائیور عنایت اور ساتھی شمس نے پولیس ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔