ہمارے معاشرے میں نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں، برطانوی وزیر

March 09, 2021

برطانوی وزیر برائے امور اطفال وکی فورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

معروف میزبان اوپرا ونفرے کو امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے دیئے گئے حالیہ تفصیلی انٹرویو پر جہاں شاہی خاندان اور برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے رد عمل دینے سے گریز کیا جا رہا ہے وہیں برطانیہ کی وزیر برائے امور اطفال کی جانب سے میگھن مارکل کے نسل پرستی کے بیان پر ردّ عمل دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اطفال وکی فورڈ نے غیر ملکی میڈیا اسکائے نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُنہوں نےدی ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسکیس کا انٹرویو نہیں دیکھا ہے۔‘

انہوں نے میگھن مارکل کے نسل پرستی کے بیان کو الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میگھن مارکل کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ شاہی افراد نے اُن کی اولاد کے رنگ سے متعلق بات کی کہ اُن کی اولاد کی رنگت کتنی گہری ہو سکتی ہے، برطانوی معاشرے میں نسل اور تعصب پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘