• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کا شاہی خاندان کے معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے تہلکہ خیز انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

بر طانوی میڈیاکے مطابق  ہیری اور میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے۔

بورس جانسن نے صحافی کے سوال کہ کیا شاہی محل کوالزامات کی تحقیقات کرانی چاہئیں کا جواب دینے سے گریز کیا۔


بورس جانسن نے کہا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

تازہ ترین