اکشے کمار نے ٹوئنکل کے ساتھ خوبصورت سیلفی شیئر کردی

March 11, 2021

بالی ووڈ کی معروف فلمی جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے ساحل پر تعطیل کے دوران خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔

یہ دونوں ان دنوں تعطیلات پر ہیں، تاہم اکشے نے جمعرات کو اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک مسکراتی سیلفی کسی نامعلوم مقام سے شیئر کی ہے۔

اپنی تعطیلات کی جگہ کے بارے میں کچھ نہ بتانے کے باوجود بیچ آؤٹ فٹس پہننے کی وجہ سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں کسی جگہ سمندر کے کنارے پر موجود ہیں۔

اس موقع پر اکشے نے اس پوسٹ میں جو کیپشن تحریر کیا ہے، اسکے مطابق شاندار جگہ، مسکراتے چہرے، ہم اس وبا کے درمیان اس گیٹ وے پر موجود ہونے پر خوش ہیں۔ شکر گزاری سب سے اچھا رویہ ہے، بیچ ٹائم۔


یاد رہے کہ دونوں کی شادی سن 2000 میں ہوئی تھی اور حال ہی میں انھوں نے اپنی شادی کی اکیسویں سالگرہ منائی۔ انکے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔