منڈی بہاؤالدین، باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور

March 13, 2021

منڈی بہاؤالدین میں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

منڈی بہاؤالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نےفضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔

مقامی شخص کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھول نچھاور کرنے کے لیے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا تھا۔

ہیلی کاپٹر سےکافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کئے جاتے رہے جس سے فضا میں نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔