بروقت تشخیص سے بچوں کو بہت سی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، ماہرین

March 13, 2021


بچوں کی پیدائش کے وقت اگر بروقت تشخیص ہوجائے تو انہیں بہت سی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو حمل کے دوران اپنا طبی معائنہ ضرور کروانا چاہیے۔

ماہرین طب کے مطابق والدین کے لئے ضروری ہے کہ ہر بچے کا ٹیسٹ لازمی کروائیں تاکہ انہیں مستقبل کی بیماریوں سے بچایا جاسکے۔

پاکستان میں50 فیصد سے زائد شادیاں خاندان میں ہوتی ہیں، اس حوالے سے ماہرین کی رائے ہے کہ کسی ایک یا قریبی رشتے دار میں ایسی بیماری ہونے کی وجہ سے بچے ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ خواتین دوران حمل بھی اپنا چیک اپ لازمی کروائیں اگر خاندان میں ذہنی اور جسمانی بیماری کے حامل افراد ہیں تو شادی سے قبل جینز کا ٹیسٹ بھی کروائیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر نومولود بچوں کو بروقت تشخیص کے بعد علاج کیا جائے تو انہیں موروثی بیماریوں سے بچانا ممکن ہے۔