بھارت: تامل فلم ساز ایس پی جناتھن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

March 14, 2021

نیشنل ایوارڈ جیتنے والے تامل فلم ساز ایس پی جناتھن اتوار کو چنائی کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انھیں جمعرات کو اپنے گھر میں بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ جمعرات کو اپنی آنے والی تامل فلم لابم کی ایڈیٹنگ میں مصروف تھے، جس کے بعد وہ لنچ کے لیے اپنے گھر چلے گئے، لیکن جب چند گھنٹے گزرنے کے بعد واپس نہ آئے تو ان کے اسسٹنٹ ان کے گھر گئے جہاں وہ بے ہوش پائے گئے جس پر انھیں فوری طور پر اپالو اسپتال چنائی منتقل کیا گیا۔

جہاں ان کے دماغ میں بلڈ کولوٹس کی تشخیص ہوئی اور انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

دریں اثنا ان کے انتقال پر اداکارہ شرتی ہاسن نے اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔