ڈاکٹر ہمایوں مہمند مستعفی، خواجہ سعد سلیم بورڈ آف گورنرز پمز کے نئے چیئرمین ہونگے

March 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے استعفی دیدیا ہے،ڈاکٹر ہمایوں مہمند سے خیبر پختونخواسے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے سرکاری ملازمت سے استعفی دیا ہے، خواجہ سعد سلیم بورڈ آف گورنرز پمز کے نئے چئیرمین ہونگے ۔