پنجاب روزگار اسکیم سے پی ڈی ایم کی بےروزگاری میں اضافہ ہوگا، فردوس عاشق

March 15, 2021


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہپنجاب روزگار اسکیم سے بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہپی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18کروڑ مالیت کے چیک دیے جاچکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے دیئے جائیں گے۔