ڈنمارک میں ایسٹرازینکا کے استعمال سے خاتون چل بسی

March 17, 2021

ڈنمارک(جنگ نیوز) ڈنمارک میں ایسٹرازینکا ویکسین کے استعمال سے خاتون چل بسی جبکہ ڈنمارک کی میڈیسن ایجنسی کاکہناہےکہ ڈنمارک کی ایک خاتون جو ایسٹرا زینکا ویکسین لینے کے فوراً بعد ہی دم توڑ گئی تھی ، اس میں ’’انتہائی غیر معمولی‘‘علامات دیکھی گئیں،60 سالہ خاتون مریض کے خون کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم اور چھٹی اور بڑی رگوں میں خون کے لوتھڑے پائے گئے جبکہ خون کا بہنا بھی دیکھا گیا۔ڈنمارک کی میڈیسن ایجنسی نے کہا کہ یوروپی میڈیسن ایجنسی (EMA) کے ڈیٹا بیس میں چل بسی۔کچھ ایسے ہی کیسز دیکھنے کو ملے ہیں،ان میںسے حالیہ کیس ہفتے کو ناروے میں سامنےآیا، ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بیماری کی یہ تصویر انتہائی غیر معمولی ہے اور فی الحال ای ایم اے کے ذریعہ اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔