نئی ڈیمانڈ آئی ہے کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے، نثار کھوڑو

March 17, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پہلے تھا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے، پھر اس کے بعد یہ نئی ڈیمانڈ آئی کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے موقع پر صحافی نے نثار کھوڑو سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں نہیں تھا، اخباروں میں دیکھا اور سنا ہے۔

نثار کھوڑو نے بتایا کہ پہلے استعفیٰ دیں یہ ایشو پہلے نہیں تھا اس پر بحث ہوئی ہوگی، ہم نے اس پر ٹائم مانگا ہے تاکہ اپنی پارٹی سے مشاورت کرسکیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری نے شرط رکھی ہے کہ پہلے نواز شریف واپس آئیں،اس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ آپ نے بھی یہ بات پڑھی ہے میں نے بھی پڑھی ہے، اس پر زیادہ میں کیا کہوں۔