میں آپ کو مس کرتی ہوں پاپا، گوہر خان نے والد کی تصویر شیئر کردی

March 17, 2021

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان گزشتہ کچھ عرصے سے کئی وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں، اس ماہ کے شروع میں ان کے والد کا انتقال ہوا، جس کے فوری بعد انھیں ایک اور تنازع کا اس وقت سامنا ہوا جب ان کے خلاف مبینہ طور پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہوا۔

اس صورتحال کے دوران گوہر خان نے اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں آپکو مس کرتی ہوں پاپا، لیکن آپ اس بہتان لگانے والی دنیا کے مقابلے میں بہتر جگہ پر ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ آپکو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

حال ہی میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ان کا نام لیے بغیر ایک تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ کیا کہ ایک بالی ووڈ اداکار نے کورونا وائرس قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ گوہر خان اور انکی ٹیم کے بارے میں تھا، جس کے بعد انکی ٹیم نے فوری طور پر ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ گوہر خان کے متعدد کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئے تھے۔