حاملہ خواتین کو لگی کوروناویکسین بچے کیلئے بھی مؤثر

March 19, 2021

کورونا ویکسین سے متعلق کی گئی نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کو لگائی گئی ویکسین بچے کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

رواں سال فروری میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاملہ خواتین کو حمل کے پہلے تین مہینوں کے اندر لگنے والیویکسین بچے کے لیے مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی لگنے والی ویکسین کا اثر بچے پر پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین ماں کے پیٹ میں موجود بچے اور حمل کے بعد دودھ پلانے والی ماؤں کو لگائی جانے والی ویکسین دودھ پیتے بچے کے جسم میں بھی اینٹی باڈیز پیدا کر دیتی ہیں جس سے بچہ کوویڈ19 سے محفوظ رہتا ہے ۔

اسرائیلی آن لائن جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں 4 ہزار رضاکار خواتین کو شامل تحقیق کیا گیا تھا، اس تحقیق کے دوران ’پی فائزر‘ اور ’بائیو این ٹیک‘ کی کورونا ویکسین حاملہ خواتین اور حال ہی میں بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو لگائی گئی تھی۔

اس تحقیق کے دوران ان کورونا ویکسینز کے مؤثر ہونے، حاملہ خواتین کو لگانے کے بعد کے نتائج اور بچوں پر ان ویکسین کے اثرات سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی تھی۔