باکسنگ فیڈریشن مشکل میں، میڈلز واپس ہوگئے

March 23, 2021

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیپال میں کھیلے گئے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیتے گئے میڈلز میزبان نیپال اولمپکس ایسوسی ایشن کو واپس بھیج دئیے ہیں۔

جس میں دو گولڈ اور تین برانز میڈلز شامل ہیں، واپس کئے گئے میڈلز کی مجموعی تعداد گیارہ ہے جس میں4x100اور4x400 ریلے ریسوں میں حاصل کئے گئے برانز میڈلز بھی شامل ہیں۔

آل کراچی دھنی بخش نعمان رشید فٹبال ٹور نامنٹ میں مہمان خصوصی پرویز بھائی اور ہارون ملک کے ساتھ گروپ

سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے 22مارچ سے شروع ہونے والی سندھ جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے، کوئٹہ میں 23 مارچ سے 2 اپریل تک چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا،انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات مسترد کردئیے۔

سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار
افضل زیدی ، وسیم ہاشمی،ڈاکٹر فر حان عیسٰی

فٹبال کے بعد باکسنگ میں بھی پاکستان عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے،سکھر جیمخانہ میں سکھر انٹر ڈسٹرکٹ بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن اور سجاس باہمی مشاورت کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سجاس کے سات رکنی وفد نے صدر آصف خان کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔