شفقت محمود نے ایک بار پھر طلبہ کے دل جیت لیے

March 24, 2021

وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شفقت محمود طلبہ کے وزیراعظم بن گئے۔

وفاقی وزیر کے مخصوص اضلاع میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا اور شفقت محمود ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔

ایک طالبہ نے شفقت محمود کی ایڈیٹڈ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سُپر ہیرو کیپ نہیں پہنتا ۔

ایسا وزیر تعلیم رکھتے ہی نہیں جو طلبہ پر شفقت نہ دکھائے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’شفقت محمود اگر آپ لاکھوں طلبہ کی دعائیں لینا چاہتے ہیں تو امتحانات منسوخ کروائیں۔‘

ایک صارف نے کہا کہ چھٹیوں کے معاملے میں شفقت محمود آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔