سارہ علی خان چھٹی کا دن کیسے گزارتی ہیں؟

March 27, 2021

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے مداحوں کو اپنے چھٹی والے دن کی مصروفیات کے بارے میں بتادیا۔

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خانصوفے پر لیٹے کتاب پڑھنے میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ہی کچھ کینڈیز بھی رکھی ہوئی ہیں۔

سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کوئی کام نہیں ہے تو میں آج کتاب پڑھوں گی جوکہ یہاں رہنے کے لیےخوشی کی وجہ ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر اپنی روز مرہ زندگی کے بہت سے خوبصورت لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں اور مداحوں سے خوب محبتیں اور داد بھی سمیٹتی ہیں۔

سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز 2018 میں فلم ’کیدارناتھ‘ سے کیا تھا جوکہ کامیاب فلم رہی اور سارہ نے اپنے کریئر کے بہترین آغاز پر فلم فیئر ایوارڈز میں ’بیسٹ ڈیبیو فیمیل‘ اور آئیفا ایوارڈز میں ’اسٹار ڈیبیو آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتہ سنگھ کی بیٹی ہیں جوکہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔