سندھ پولیس میں 5 روز میں کورونا کے 17 کیسز رپورٹ

March 29, 2021

سندھ پولیس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا وائرس کے 17 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران وجوان شہید ہوسکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 60 ہے۔

سندھ پولیس کے کورونا سے متاثرہ 6 ہزار 272 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 356 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار525 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار268 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار256ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ59ہزار116ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار889 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔