چینی ویکسین کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

March 31, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی) کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی ویکسین بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ لائی گئی۔کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ 60 ہزار خوراک پر مشتمل ہے، دریں اثنا کورونا ویکسین کیلئے حکومت پاکستان اور 2 چینی نجی کمپنیوں سائنو فارم اورکین سائنو کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے تحت سائنو فارم سے 40 لاکھ اورکین سائنو سے 30 لاکھ ویکسین ڈوز کی خریداری کی جائے گی۔