ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر

April 02, 2021


ملتان میں ایک ڈاکٹر سے آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہوگئی، کئی نے الزام لگایا کہ وہ آپریشن کے بعد بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں۔

ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کروانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹر حسنین مشتاق نے جیو نیوز کو بتایا کہ آپریشن میں کوئی غلطی نہیں، ان افراد کی بینائی انفیکشن سے متاثر ہوئی ہے۔

متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

اس اسپتال میں پہلی مرتبہ آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا، جبکہ علاج کروانے والے لوگ نہایت غریب ہیں۔