والد کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ سی ایم ایچ سےگھر پہنچایا گیا،عمران شوکت علی

April 02, 2021

معروف گلوکار شوکت علی کے بیٹوں عمران شوکت علی اور امیر شوکت علی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سی ایم ایچ میں جس حد تک ممکن تھا والد کا علاج کیا گیا، والد کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ سی ایم ایچ سے گھر پہنچایا گیا۔

عمران شوکت علی نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد پاکستان سے محبت کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے۔

عمران شوکت علی نے کہا کہ اپنے والد جیسا درویش صفت انسان نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔