واشنگٹن : مشتبہ شخص نے پولیس پر گاڑی چڑھا دی، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

April 03, 2021

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے اپنی گاڑی پولیس اہل کاروں پر چڑھا دی۔

واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں پر ایک اہلکار زخموںکی تاب نہ لاکر چل بسا۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق اس کے پاس چاقو بھی تھا۔