کنگنا نے فلموں میں نبھائے اپنے بہترین کردار کے بارے میں بتادیا

April 03, 2021

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ فلموں میں نبھائے اپنے بہترین اور سب سے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتادیا۔

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں خود اپنا نبھایا ہوا کونسا کردار اچھا لگا۔

ایک سوال کے جواب میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ انھیں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کوئین‘ میں نبھایا گیا ’رانی مہرا‘ کا کردار بہت پسند آیا۔

ان کا کہنا تھا یہ کردار ان میں سرائیت کرگیا تھا، کیونکہ وہ اس زمانے میں ایسے ہی حالات سے گزر رہی تھیں۔