یوتھ اسمبلی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہیومن رائٹس کانفرنس

April 04, 2021

ڈگری (نامہ نگار ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اور سندھ حکومت کے تعاون سے اتحاد امن کمیٹی کے زیر اہتمام ہیومن رائٹس کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس کا مقصد سندھ میں بنیادی انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ سمیت سندھ میں بڑھتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لینا اور معاشرے میں سول سوسائٹی کے کردار کو یقینی بنانا ہے۔ کانفرنس میں بین المذاہب والمسالک نمائندگان سمیت ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی، تاجر رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور مقامی آرگنائزیشن نے شرکت کی۔ انتظامیہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کرادار ادا کرے گی. لیکن شہریوں کو اپنے فرائض ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس بابر سلہری نے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس سندھ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سندھ گورنمنٹ کے ہمراہ اپنے پراجیکٹ لانچ کر رہی ہے۔ جس میں کلین واٹر فار آل موومنٹ 2020میں یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام لانچ کی گئی. جس میں حیدر آباد،بدین اور میر پور خاص کے علاقوں میں 200کے قریب فری ہینڈ پمپ نصب کئے گئے. اور 2021میں مزید صاف پانی کی فراہمی کو سندھ بھر میں یقینی بنانے کے لئے کرادر ادا کریں گے۔ حکومت اور انتظامیہ کو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو ہر سطح پر اپنا کرادر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ عبداللہ مطہری . بابو مہر، وارث عمانویل، مولانا میر محمد قریشی، بابو فاروقی، سردار منموہن سنگھ، صفیہ بلوچ، عزرہ جمیل، ڈاکٹر کاشف ہارون، مبین ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔