افغانستان میں امن کے لیے3مراحل پرمشتمل ’امن روڈ میپ‘

April 05, 2021

افغان صدراشرف غنی ترکی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران افغانستان میں امن کے لیے تین مراحل پر مشتمل 'امن روڈ میپ پیش کریں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی تصفیہ کے بارے میں اتفاق رائے اور بین الاقوامی سطح پر نگرانی کی جانے والی جنگ بندی شامل ہوگی ۔

دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات اور سیاسی حکومت کا قیام اور نئے سیاسی نظام کی طرف بڑھنے کے لیے عمل درآمد کے انتظامات ہوں گے۔

تیسرے مرحلے میں افغانستان کی ترقی کے لیے 'آئینی فریم ورک، مہاجرین کی بحالی اور ترقی شامل ہوگی ۔

افغان میڈیاکے مطابق صدر اشرف غنی پہلے ہی روڈ میپ پر غیرملکی دارالحکومتوں کے ساتھ تبادلہ کرچکے ہیں ۔

ترکی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ دو ہفتوں کے دوران ہوسکتی ہے