12 اپریل سے روڈ میپ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی، برطانوی وزیراعظم

April 05, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 12 اپریل سے روڈ میپ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پیر سے غیر ضروری اشیا کی دکانیں، اور پارک کھل جائیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جم، چڑیا گھر، تھیم پارک، لائبریریز اور کمیونٹی سینٹر بھی کھل جائیں گے۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ 12 اپریل سے شادی کی تقریب میں 15 افراد تک شرکت کرسکیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کی مشترکہ کاوشوں سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے مرحلے میں جانا ممکن ہوا۔