وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں

April 06, 2021

وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہنا ہے کہپاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کادیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہپہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت اور اسکینگ کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔