پاکستان میں غیرملکی ہیلتھ ورکرز کی کوروناویکسینیشن کا آغاز

April 06, 2021

پاکستان میں موجود غیر ملکی ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کی بھی ویکسی نیشن شروع کردی گئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نےویکسینیشن سے متعلق نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔

غیرملکی ہیلتھ کیئرورکرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 60 سال کے غیر ملکیوں کی ویکسینیشن مثبت قدم ہے۔

مختلف اداروں کے پاکستان میں موجود غیر ملکی ہیلتھ کئیر ورکرز نے ویکسینیشن کرائی۔