کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جوڑی کے چرچے

April 06, 2021

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ٹک ٹاکر کے نکاح کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں۔

کنول آفتاب نے اپنے نکاح کیلئے عروسی جوڑے کے ساتھ لال رنگ کی اوڑھنی کا انتخاب کیا جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جوڑے کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی تصویریں سامنے آئیں تو ٹوئٹر پر بھی سرفہرست ٹرینڈز میں ’کنول آفتاب‘ کا نام آگیا، صارفین اپنے ردعمل میں کہتے ہیں کہ انہیں ٹک ٹاک تو نہیں پسند لیکن یہ جوڑی بہت پسند آئی ہے۔

پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر بھی مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر فعال ہیں۔


حال ہی میں کنول آفتاب نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈھولکی کا دن اُن کی زندگی کا ایک یادگار دن ہے۔