پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز، فیصلہ کن میچ کل ہوگا

April 06, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے کل سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

میچ میں جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جن میں ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آئی پی ایل کھیلنے بھارت چلے گئے ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے مہمان ٹیم کو زیر کیا تھا، اب دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ سنچورین میں ہوگا۔

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے، مقابلے کے لیے آخری تیاریوں کے طور پر دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ بھی دن ایک بجے شروع ہوگا۔