شوگر ملز کو پنجاب حکومت کے اقدام کیخلاف عارضی ریلیف مل گیا

April 06, 2021

شوگر ملز نے لاہور ہائیکورٹ سے حکومت پنجاب کے اقدام کیخلاف عارضی ریلیف حاصل کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں شوگر ملوں کے لیے چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔


عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے قیمتوں کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے یا صوبائی حکومت کا؟

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رولز وضع کیے بغیر چینی کی قیمت کا تعین کیا جاسکتا ہے؟، قیمت کے تعین کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے قانون کے مطابق کوئی طریقہ کار وضع کیا ہے؟

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کرنے کے خلاف شوگر ملز کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو شوگر ملوں سے چینی 80 روپے میں خریدنے سے روک دیا۔

عدالت نے کل سیکرٹری صنعت، کین کمشنر اور ایف بی آر کے نمائندوں کو طلب کر لیا۔