بابر اعظم نے سرفراز احمد کو تیسرا میچ کھلانے کی وجہ بتادی

April 07, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کے حق میں بیان دے دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بابراعظم سے سرفراز احمد کو کھلانے کے حوالے سے استفسار کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں استحکام کے لیے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا، مجھے اُن پر بھروسہ ہے اس لیے ساتھ رکھا۔


انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ٹاپ آرڈ ر نے بھرپور انداز میں اپنی ذمے داری نبھائی ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر کو بھی تسلسل کے ساتھ مظاہرہ کرنا ہوگا، سرفراز احمد کو ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیسرا میچ کھلایا۔