دورۂ زمبابوے، ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

April 11, 2021


دورۂ زمبابوے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے،کیمپ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان شامل ہیں جبکہ 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دوسرے روز بھی جاری ہے ،کیمپ کی نگرانی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچز محمد یوسف، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان، مشتاق احمد کررہے ہیں۔

کرکٹرز ٹور کے لئے بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، کیمپ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان کے ساتھ ساتھ ، 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے کیمپ کے دوسرے روز فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی ڈرلز ، نیٹس پر بیٹسمینوں اور بالروں کی مشقیں جاری ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل پریکٹس میچ کھیلیں گے ، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل زاہد محمود کل صبح زمبابوے روانہ ہوں گے ، انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔