امپائر مجھے’کاپی‘ کیوں کررہا ہے، رومان رئیس

April 12, 2021

پاکستان کے فاسٹبالر اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کہا ہے کہ کرکٹ کے دوران ہمارے خوشی کے انداز کی میمز بنانا اچھا ہے لیکن یہاں امپائر کیوں میری ’کاپی‘ کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رومان رئیس نے پی ایس ایل کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں امپائر کو بھی غیر ارادی طور پر انہی کی طرح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رومان رئیس نے اپنے پیغام میں سوال کے ساتھ لکھا کہ یہ فیس بک یا ٹوئٹر نہیں ہے برو۔