چکلالہ کینٹ بورڈ کے ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے صحافی نے درخواست دیدی

April 12, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) مقامی صحافی نے چکلالہ کینٹ بورڈ کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دے دی ۔ تھانہ سول لائن میں دی گئی درخواست میں مقامی اخبار سے منسلک سینئر صحافی سلیم بخاری نے مؤقف اختیارکیاکہ کرپشن کی خبر شائع کرنے پر چکلالہ کینٹ بورڈ کے سروے ڈرافٹسمین راجہ عشرت نے اسے انٹرنیٹ کال کرکےقتل کی دھمکی دی اس کال کے بعد صحافی کے گھر کچھ مسلح افراد آۓ اور بچوں کو دھمکیاں دیتے ہوۓ کہا کہ بخاری کو باہر لے آؤ۔ درخواست میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کاکہاگیا ہے۔