مختلف واقعات میں18سالہ نوجوان سمیت 2 افراد قتل

April 12, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر، کرائم رپورٹر سے) مختلف واقعات میں18سالہ نوجوان سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ،سبزہ زار میں امجد اور بھتیجے کے درمیان لین دین کا تنازع تھا گزشتہ روز دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اس دوران بھتیجے عامر نے فائرنگ کر دی جس سے چچا امجد شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر د یئے۔ کوٹ لکھپت کے علاقے بوستان کالونی میں 18سالہ عبدالمان دکان میں گیم کھیل رہا تھا اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے عبدالمان دم توڑ گیا اور ملزم فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی لاش پورسٹمارٹم کے لیےہسپتال منتقل کر دی۔