بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنےوالے 18 مالکان کیخلاف مقدمات درج

April 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مخدوم رشید نے محکمہ ماحولیات کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق خشک بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے پر 18بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جن میں اشرف، اصغر، صفدر، مختار، ایوب، نسیم، توصیف، سراج، اصغر، رمضان، رحمان، فیاض، رحیم، وغیرہ شامل ہیں۔محکمہ ماحولیات کے مطابق ان افراد نے اپنے بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی بجائے پرانے طریقہ کا ر پر اینٹیں بنانا جاری رکھا ہوا تھا جس سے ماحول آلودہ ہورہا تھا۔